روحانی پیشوا شری شری روی شنکر نے دعویٰ کیا ہے کہ وادی کشمیر کے 90 فیصد لوگ امن پسند ہیں جنہیں نظرانداز کیا جارہا ہے ۔آرٹ آف لیونگ کی طرف سے یہاں منعقد کئے گئے ساوتھ ایشین پیس فورم
پروگرام کے حاشئے پر بدھ کو یہاں ایک پریس
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
شری شری نے کہا کشمیر میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد امن پسند ہے، لیکن وہ
خود کو نظرانداز محسوس کررہے ہیں کیونکہ اُن کی آواز باہر نہیں جاتی ہے۔امن گرو نے کہا یہ فورم وادی کے نظرانداز طبقے کو پلیٹ اور جگہ فراہم کرے گا۔